پی سی بی نے ویمن کر کٹ ٹیم کیلئے بھی غیرملکی کوچ کی تلاش شروع کردی، محسن نقوی کی تصدیق

کراچی (قدرت روزنامہ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ ویمن ٹیم جیتا جتایا میچ ہار گئی، شکست کا دکھ ہے، ہمیں ویمن ٹیم پر ابھی بہت کام کرنا ہے، ویمن ٹیم کے لیے بھی غیر ملکی کوچ تلاش کیا جارہا ہے، خواتین کرکٹرز کے لیے بھی ویسے ہی اقدامات ہوں گے جیسے مینز کے لیے ہوئے .

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم ترقیاتی کام کے بعد دنیا کے بہترین اسٹیڈیمز میں سے ایک ہوگا، کراچی میں اسٹیڈیم کے اطراف میں ہوٹل کے بارے میں جلد خوشخبری ملے گی، کرکٹ کا پیسہ کرکٹ پر لگے گا، یہ بینکوں میں نہیں رکھا جائے گا .

ایک سوال پر محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی والا معاملہ اتنا بڑا نہیں، وہ ادارہ بھی میرے ماتحت ہے، معاملہ اندرونی طور پر حل کریں گے، اگر کوئی اچھا کام کررہا ہے تو اس کو محدود کیوں کریں، چیمپئنز ٹرافی ہوگی اور پاکستان میں ہی ہوگی، ہماری تیاریاں جاری ہیں، کہیں ایک موقع پر بھی تیاری نہیں رکے گی .

. .

متعلقہ خبریں