یوٹیوبر شام ادریس نے ڈکی بھائی کی اہلیہ کی نازیبا ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہونے پر مؤقف جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر شام ادریس نے پاکستانی یوٹیوبر ’ڈکی بھائی‘کی اہلیہ اروب جتوئی کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسے مکافات عمل قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر شام ادریس کا کہنا ہے کہ ’محض چند لائکس کیلئے ڈکی بھائی نے میری اہلیہ کے حجاب اور ان کی جسامت پر مزاحیہ ویڈیوز بنائیں جس کے سبب میری اہلیہ بھی اسی کرب سے گزریں جس طرح آج ڈکی کی اہلیہ اروب جتوئی محسوس کر رہی ہیں۔‘

شام ادریس نے اروب جتوئی کی نازیبا ویڈیو کو ڈکی بھائی کا مکافاتِ عمل اور اللہ کا انصاف قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ ’ڈکی بھائی کے اس عمل نے نہ صرف سوشل میڈیا بلکہ ہماری ذاتی زندگی کو بھی بے حد متاثر کیا اور شاید یہ وہی لمحہ تھا جس وقت میں نے خودکشی کرنے کا سوچا۔ لیکن سچ یہ ہے کہ میں نے اس لمحے سب اللہ پر چھوڑ دیا تھا۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ ’وقت گزرنے کے ساتھ ڈکی بھائی کی شہرت میں اضافہ ہوتا چلا گیا جس پر میں نے انہیں خود مبارک باد دی لیکن یہ بات یاد رکھیں کہ اللہ بہتر انصاف کرنے والا ہے جو آج آپ دوسروں کے ساتھ کریں گے کل کو وہی سب آپ کے ساتھ ہوگا۔‘شام ادریس نے تمام اختلافات کے باوجود ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ کے حق میں اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ، ’آج جو کچھ بھی ڈکی بھائی یا ان کی فیملی کے ساتھ ہوا وہ سراسر غلط ہے، کسی کو کوئی حق نہیں اس طرح کی نازیبا ویڈیو بنائے اور شیئر کرے۔‘

شام ادریس نے ڈکی بھائی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آج جس طرح کسی کو آپ کی فیملی کی ویڈیو بنانے کا کوئی حق نہیں اسی طرح آپ کو بھی میری اہلیہ کا مذاق بنانے اور ویڈیو بنانے کا کوئی حق نہیں تھا، لیکن میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، اللہ بے شک بہتر انصاف کرنے والا ہے‘۔

واضح رہے کہ یوٹیوبر شام ادریس کا چند سال قبل ڈکی بھائی کے ساتھ ایک بڑا تنازع کھڑا ہوا تھا۔ ڈکی بھائی نے شام ادریس کی اہلیہ سحر المعروف فروگی کے خلاف ویڈیوز بنائیں اور انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کرتے ہوئے خوب ٹرولنگ کا نشانہ بنایا تھا۔

Recent Posts

اب کوئی بھی یوپی کی سڑکوں پر نماز پڑھنے کی ہمت نہیں کرتا؛ وزیراعلیٰ اترپردیش

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) انسانی حقوق کی وکالت کرنے والے وکلا کی تنظیم لاء اینڈ پالیسی…

2 hours ago

پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن خواجہ سراؤں کے حملے میں زخمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات (ترجمان) رؤف حسن پر اسلام…

2 hours ago

ایف بی آر کی ملی بھگت سے 36 ارب سے زائد کا ٹیکس چوری ہورہا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس چوری…

2 hours ago

سنگاپور ایئرلائن طیارے میں شدید جھٹکوں سے1 مسافر ہلاک اور 30 زخمی

لندن(قدرت روزنامہ) لندن سے سنگاپور جانے والا مسافر بردار طیارہ فضا میں ہچکولے کھانے لگا…

3 hours ago

فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیوں پر کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیاں…

3 hours ago

خود پر کتاب لکھنے کی اجازت نہیں دوں گا، سلمان خان

دبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ اپنی بھانجی علیزے اگنی…

3 hours ago