سنجے دت کی 308 گرل فرینڈز ؟ لیکن یہ کیسے ممکن ہے، راج کمار ہیرانی کا ایسا انکشاف کہ ہنسی روکنا مشکل

ممبئی (قدرت روزنامہ) سنجے دت عرف ”سنجو بابا“ کی کسی زمانے میں ایک دو نہیں بلکہ 308 گرل فرینڈز رہی تھیں۔بھارتی فلم ساز راج کمار ہیرانی نے فلم ”سنجو“ کی تشہیر کے دوران سنجے دت کے کے ایک راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اپنی گرل فرینڈز کو قبرستان لے جایا کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ سنجے دت لڑکی سے ملنے کے فوراً بعد اسے ایک قبرستان لے جاتے تھے، جہاں وہ اپنی ماں کی ”فرضی قبر“ پر روتے تھے۔انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے راج کمار ہیرانی نے انکشاف کیا تھا کہ ’وہ (سنجے دت ایک لڑکی کو ڈیٹ کرنا شروع کرتا اور پھر اسے قبرستان میں لے کر جاتا اور کہتا تھا کہ میں تمہیں یہاں اپنی ماں سے ملوانے لایا ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ اس غیر معمولی ملاقات کے بعد لڑکی سنجو سے جذباتی طور پر جڑی ہوئی محسوس کرتی تھی۔ حالانکہ حقیقت یہ تھی کہ قبر سنجو کی ماں کی نہیں تھی۔

انہوں نے ایک اور واقعہ بھی سنایا جس کا تعلق بھی سنجے دت کی ایک گرل فرینڈ سے تھا۔راج کمار ہیرانی نے کہا کہ ’ایک لڑکی نے سنجے سے بریک اپ کرلیا تھا۔ اس کے بعد سنجے نے اپنے دوست کی نئی کار لی اور اسے لے کر اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے گھر کے سامنے کھڑی کار سے ٹکرا دی۔ یہ گاڑی اس کی سابقہ گرل فرینڈ کے نئے بوائے فرینڈ کی تھی، دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا‘۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

5 hours ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

5 hours ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

5 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

5 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

6 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

7 hours ago