ڈی جی خان؛ جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7اہلکار زخمی


ملتان(قدرت روزنامہ) ڈیرہ غازی خان میں جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے دہشت گردوں کے حملے میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کا دو ماہ بعد ایک بار پھر جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنایا گیا، پنجاب پولیس کے پہلے سے الرٹ جوانوں نے 3 گھنٹے بہادری سے مقابلہ کیا۔
دہشت گرد جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر قبضہ اور تعینات اہلکاروں کو یرغمال بنانا چاہتے تھے، تقریباً 15 سے 20 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر مختلف اطراف سے شدید حملہ کیا۔ دہشتگردوں نے حملے میں راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ، لیزر لائٹ گنز سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا۔
پولیس جوانوں کی زبردست مزاحمت اور ایمونیشن ختم ہونے پر دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہوئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق پنجاب پولیس الرٹ ہے اور دہشتگردوں کو کبھی ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او ڈیرہ غازی خان حملہ کی اطلاع ملتے ہی مزید کمک لے کر موقع پر پہنچے۔ زخمیوں میں اے ایس آئی عمران، کانسٹیبلز محمد عامر، عاشق زین، رحمت اللہ، ثنا اللہ، ایلیٹ کانسٹیبل طارق و دیگر شامل ہیں۔
آر پی او ڈی جی خان اور ڈی پی او ڈی جی خان نے 2 روز قبل چوکی کا دورہ کیا، تعینات نفری کو حملے کے تھریٹ سے آگاہ کرکے دفاعی اقدامات کی ریہرسل کروائی تھی جبکہ جھنگی چوکی کو اضافی نفری، ضروری آلات اور اسلحہ بھی پہلے ہی فراہم کر دیا گیا تھا۔
آئی جی پنجاب نے جھنگی چوکی پر تعینات پولیس جوانوں کا پوسٹ کا کامیابی سے دفاع کرنے پر شاباش دی۔ انہوں نے آر پی او اور ڈی پی او ڈی جی خان کو زخمی پولیس افسران اور اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت بھی کی۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

2 hours ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

2 hours ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

2 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

2 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

4 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

4 hours ago