جیل منتقلی کا معاملہ، اسٹیٹ کونسل نے بشریٰ بی بی سے ڈیل کا بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسٹیٹ کونسل نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ڈیل کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر جسٹس حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔عدالت نے بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گِل کی آج پھر عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ پھر کہہ رہا ہوں دونوں اطراف عدالت کے ساتھ سیاست کھیل رہی ہیں۔

اسٹیٹ کونسل نے مؤقف اپنایاکہ دونوں فریقین کی استدعا ہے کہ مزید کچھ دن کا وقت دےدیا جائے، ہماری بات چیت چل رہی ہے اور امید ہے جلد ایگریمنٹ ہو جائے گا۔اس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حیرانی سے استفسار کیا کہ ایگریمنٹ؟ جس پر اسٹیٹ کونسل نے بتایاکہ ہمارا دوطرفہ ارینجمنٹ ہو رہا ہے ابھی حتمی نہیں اس لیے نکات ابھی نہیں بتا سکتا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ یہ عدالت اس کیس کے زیرالتوا ہونے سے متعلق بہت فکر مند ہے، یہ رٹ فائل کرتے ہیں جب دیکھتے ہیں ریلیف ملنے لگا ہے تو پھرکھیل شروع کردیتے ہیں۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسٹیٹ کونسل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ بھی کچھ کم نہیں ہیں۔

وکیل خالد چوہدری نے عدالت کو بتایاکہ عثمان گِل عدت میں نکاح کیس میں ڈسٹرکٹ کورٹ میں ہیں اس لیے یہاں پیش نہیں ہوسکے۔ اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کا کوئی گراؤنڈ نہیں ہے، آخری بار موقع دے رہا ہوں آئندہ سماعت پرلازمی پیش ہو کر دلائل دیں۔عدالت نے بشریٰ بی بی کی جیل منتقلی کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی۔

Recent Posts

اب کوئی بھی یوپی کی سڑکوں پر نماز پڑھنے کی ہمت نہیں کرتا؛ وزیراعلیٰ اترپردیش

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) انسانی حقوق کی وکالت کرنے والے وکلا کی تنظیم لاء اینڈ پالیسی…

1 hour ago

پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن خواجہ سراؤں کے حملے میں زخمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات (ترجمان) رؤف حسن پر اسلام…

1 hour ago

ایف بی آر کی ملی بھگت سے 36 ارب سے زائد کا ٹیکس چوری ہورہا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس چوری…

2 hours ago

سنگاپور ایئرلائن طیارے میں شدید جھٹکوں سے1 مسافر ہلاک اور 30 زخمی

لندن(قدرت روزنامہ) لندن سے سنگاپور جانے والا مسافر بردار طیارہ فضا میں ہچکولے کھانے لگا…

2 hours ago

فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیوں پر کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیاں…

2 hours ago

خود پر کتاب لکھنے کی اجازت نہیں دوں گا، سلمان خان

دبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ اپنی بھانجی علیزے اگنی…

2 hours ago