سیریز ‘ہیرامنڈی’ میں پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنا چاہتا تھا، سنجے لیلا بھنسالی


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی ویب سیریز ‘ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ میں پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنے کے خواہشمند تھے۔
یکم مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز ‘ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ کے ذریعے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر قدم رکھا ہے۔ سنجے لیلا بھنسالی کی تہلکہ خیز ویب سیریز ’ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ میں سات گانے شامل ہیں جبکہ فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا۔
اس سیریز کی میگا کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، ادیتیہ راؤ حیدری، ریچا چڈھا، سنجیدا شیخ، شرمین سیگل اور فردین خان شامل ہیں۔
’ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ کے پریمیئر کے بعد سوشل میڈیا پر سنجے لیلا بھنسالی کا حالیہ انٹرویو گردش کررہا ہے جس میں اُنہوں نے سیریز کی کاسٹ سے متعلق اہم انکشاف کیا۔
سنجے لیلا بھنسالی نے کہا کہ ویب سیریز ‘ہیرامنڈی’ کے حوالے سے میرے ذہن میں ایک سے زیادہ کاسٹنگ تھی، میں گزشتہ 18 برس سے یہ سیریز بنانے کے بارے میں سوچ رہا تھا۔
بھارتی فلمساز نے کہا کہ میرے ذہن میں یہ سیریز بنانے کا خیال اُس وقت آیا تھا جب ریکھا جی، کرینہ کپور اور رانی مکھرجی کا بالی ووڈ پر راج تھا، تو میں نے ان تینوں اداکاراؤں کو اپنی ویب سیریز ‘ہیرامنڈی’ میں کاسٹ کرنے کا سوچا تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ جس وقت میں نے ‘ہیرامنڈی’ کی تاریخ پر پراجیکٹ بنانے کا سوچا تھا تو اُس وقت، میں سیریز نہیں بلکہ ہیرامنڈی پر فلم بنانا چاہتا تھا۔سنجے لیلا بھنسالی نے کہا کہ میں نے ہیرامنڈی کی کاسٹ میں پاکستانی اداکار فواد خان، عمران عباس اور ماہرہ خان کو بھی شامل کرنے کا سوچا تھا۔
فلمساز نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ پھر میں نے ‘ہیرامنڈی’ کی موجودہ کاسٹ کو اپنی سیریز کے لیے فائنل کیا اور میں بہت خوش ہوں کہ پوری کاسٹ نے اپنا کردار شاندار انداز میں نبھایا۔

Recent Posts

خود پر کتاب لکھنے کی اجازت نہیں دوں گا، سلمان خان

دبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ اپنی بھانجی علیزے اگنی…

1 min ago

حکومت مخالف تحریک کیلئے اسد قیصر اور فضل الرحمان میں خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے پی ٹی آئی اور جے یو آئی…

12 mins ago

دہری شہریت والے ججز پر پابندی کیلئے بل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دہری شہریت اور کسی دوسرے ملک کی سٹیزن شپ رکھنے والے شخص…

41 mins ago

لاہور میں ن لیگی ایم پی اے کی اہلیہ سے لاکھوں روپے کی ڈکیتی

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کی اہلیہ سے…

48 mins ago

7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان بازار پولیس نے 8 روزقبل 7 سالہ معصوم بچی کوزیادتی کا نشانہ…

57 mins ago

ٹیریان وائٹ کیس : عمران خان کو نااہل قرار دلانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی…

1 hour ago