پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات پر مشروط حامی بھرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات سے متعلق اختلافی بیانات کے بعد حکومت سے مذاکرات پر مشروط حامی بھرلی۔

جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات کے لیے کارڈ شو کرے ، سپریم کورٹ غیر جانب دار ثالث کے طور پر بیٹھے، حکومت معاملات سامنے لاتی ہے کہ ان پر بات کرسکتے ہیں تو عمران خان کے سامنے رکھیں گے ۔ پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کے دوران علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور مینڈیٹ کی واپسی پر بات ہونی چاہیے ، عمران خان کی رہائی سب چیزوں سے اہم ہے۔

واضح رہے کہ شہریار آفریدی اور رؤف حسن نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتی ہے جبکہ بیرسٹر گوہر کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے لیے بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو مینڈیٹ دیا ہوا ہے مگر فی الحال کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔

اس کے علاوہ امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے ، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی۔

Recent Posts

فیصل واوڈا اپنے موقف پر قائم ،نرمی لانے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنے موقف میں نرمی لانے سے انکار کرتے…

4 mins ago

سندھ؛ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا…

1 hour ago

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار…

1 hour ago

آئی ایم ایف ، پاکستان کا غذائی اجناس اور توانائی کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پراتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کی معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف کے ساتھ میکرو اکنامک…

1 hour ago

9 مئی کے مقدمات میں پراسیکیوشن و پولیس نے کروڑوں کی دیہاڑیاں لگائیں: فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ 9 مئی…

2 hours ago

67 فیصد سگریٹ نوش ٹیکس چوری والے سستے برانڈز پر منتقل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں سگریٹ نوشی کے رجحان کو کم کرنے کی حکومتی کوششوں…

2 hours ago