ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم میں فرسٹ چوائس وکٹ کیپر کیلئے کانٹے کا مقابلہ


لاہور (قدرت روزنامہ)ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ کے اعلان سے قبل قومی ٹیم میں وکٹ کیپر بیٹرز میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ٹی20 ورلڈکپ ایڈیشن میں جنوبی افریقا کیخلاف جارحانہ اننگز کھیلنے والے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث میگا ایونٹ میں سلیکٹرز کی نظروں سے اوجھل ہیں جبکہ انکی محمد رضوان، عثمان خان اور بیک اَپ کے طور پر حسیب اللہ خان کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔
انجری کے شکار اعظم خان کی شمولیت کا فیصلہ انکی میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد کیا جائے گا۔ دوسری جانب ورلڈکپ اسکواڈ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز ٹیم کا اعلان آج کرے گی، جس میں کئی بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم رواں ماہ آئرلینڈ کیخلاف 3 اور انگلینڈ کے ساتھ 4 میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کھیلے گی۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

8 hours ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

8 hours ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

8 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

8 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

9 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

10 hours ago