ارجیت سنگھ کی معافی پر ماہرہ خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکسان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کی دورانِ کنسرٹ عاجزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معافی مانگنے پر ردعمل سامنے آگیا۔

‘ایمی گالا’ ایوارڈز کی افتتاحی تقریب کے دوران دبئی میں ارجیت سنگھ کے میوزک کنسرٹ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ماہرہ خان سمیت شہروز سبزواری اور صدف کنول بھی تماشائیوں میں موجود تھے۔ اس کنسرٹ کے دوران، جب ارجیت سنگھ نے تماشائیوں میں بیٹھیں ماہرہ خان کو دیکھا تو پہلے تو وہ اداکارہ کا نام یاد کرنے میں ناکام رہے اور پھر اُنہیں یاد آیا کہ اُنہوں نے ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کی فلم ‘رئیس’ کے لیے گانا ‘ظالمہ’ گایا تھا۔

بھارتی گلوکار نے خوشی بھرے انداز میں کہا کہ خواتین و حضرات ماہرہ خان میرے بالکل سامنے بیٹھی ہیں۔ ارجیت سنگھ کا ماہرہ خان سے معافی مانگتے ہوئے کہنا تھا کہ میں معذرت خواہ ہوں کہ میں آپ کو پہچان نہیں سکا، میڈم کنسرٹ میں شرکت کیلئے آپ کا بہت بہت شکریہ۔

24 نیوز کے مطابق اب ماہرہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ارجیت سنگھ کے کنسرٹ کی ویڈیو پوسٹ کی، اداکارہ نے کہا کہ ایک فنکار کو اپنے سامنے پرفارم کرتا دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے لیکن اس سے بھی زیادہ خوشی اُس وقت محسوس ہوتی ہے کہ جب آپ کسی فنکار میں عاجزی دیکھتے ہیں۔ مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی، خریداروں کے وارے نیارے ہوگئے ماہرہ خان نے کہا کہ ایک اچھا فنکار یہ جانتا ہے کہ وہ آج جس مقام پر ہے، اُس میں اُس کا اپنا کوئی کمال نہیں بلکہ اللہ نے اُسے اس صلاحیت سے نوازا ہے۔ آخر میں اداکارہ نے ارجیت سنگھ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ خوش رہیں۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے دبئی میں منعقد ہونے والے” دی ایمی گالا میں آرٹسٹ اِن فیشن” کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ۔اداکارہ نے دی ایمی گالا کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کرنے کے لیے آسمانی رنگ کے نازک پھولوں کی شکل والے ایپلکس سے مزین خوبصورت اسٹریپ لیس گاؤن کا انتخاب کیا۔

Recent Posts

دہری شہریت والے ججز پر پابندی کیلئے بل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دہری شہریت اور کسی دوسرے ملک کی سٹیزن شپ رکھنے والے شخص…

28 mins ago

لاہور میں ن لیگی ایم پی اے کی اہلیہ سے لاکھوں روپے کی ڈکیتی

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کی اہلیہ سے…

35 mins ago

7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان بازار پولیس نے 8 روزقبل 7 سالہ معصوم بچی کوزیادتی کا نشانہ…

44 mins ago

ٹیریان وائٹ کیس : عمران خان کو نااہل قرار دلانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی…

1 hour ago

رواں مالی سال جی ڈی پی کا ہدف حاصل نہ ہوسکا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں مالی سال جی ڈی پی کا ہدف حاصل نہ ہوسکا، ملک…

1 hour ago

صحافی ہراسانی کیس میں سپریم کورٹ نے 9 سوال پوچھ لیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف 13 مئی کی…

2 hours ago