ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں سے متعلق اہم پیشگوئی کردی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کرکٹر و کمنٹیٹر مائیکل وان نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں اپنی ٹاپ فور ٹیموں کا ذکر کرتے ہوئے میزبان ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کو سیمی فائنل کھیلنے کا مضبوط دعویدار قرار دیدیا۔
انہوں نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں رواں ٹی20 ورلڈکپ ایڈیشن میں سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوجائیں گی۔
قبل ازیں گزشتہ روز بھارتی بورڈ نے میگا ایونٹ کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، جس میں روہت شرما کو بھارتی ٹیم کی کپتانی کی کمان سونپی گئی تھی جبکہ ہاردک پانڈیا کو نائب کپتان مقرر کیا تھا۔
بھارت کا ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ؛
کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، یشسوی جیسوال، سوریا کمار یادیو، رشبھ پنت، سنجو سیمسن، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، رویندرا جڈیجہ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، یوزوندرا چہل، ارشدیپ سنگھ ، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تاحال ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا ہے البتہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے گرین شرٹس کے اسکواڈ کا اعلان کل (جمعرات) ہوگا۔

Recent Posts

لاہور میں ن لیگی ایم پی اے کی اہلیہ سے لاکھوں روپے کی ڈکیتی

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کی اہلیہ سے…

5 mins ago

7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان بازار پولیس نے 8 روزقبل 7 سالہ معصوم بچی کوزیادتی کا نشانہ…

13 mins ago

ٹیریان وائٹ کیس : عمران خان کو نااہل قرار دلانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی…

32 mins ago

رواں مالی سال جی ڈی پی کا ہدف حاصل نہ ہوسکا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں مالی سال جی ڈی پی کا ہدف حاصل نہ ہوسکا، ملک…

46 mins ago

صحافی ہراسانی کیس میں سپریم کورٹ نے 9 سوال پوچھ لیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف 13 مئی کی…

1 hour ago

کراچی سے لاپتا 13 افراد کی بازیابی کیلیے سیکریٹری دفاع کی طلبی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے مخلتف علاقوں سے لاپتا ہوئے 13 افراد…

1 hour ago