آٹا سستاہوگیا ، حکومت گندم پر بین الصوبائی پابندی ختم کرے:چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن

لاہور(قدرت روزنامہ ) 20 کلو آٹے کی قیمت میں مزید 200 روپے کمی ہوگئی .
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین فلور ملزایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی نئی قیمت 2 ہزارروپے ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 روپے تھی .

چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن کے مطابق گندم کی قیمت کم ہونے سے آٹا سستا ہوا ہے، فلور ملز نےکسانوں سے گندم کی خریداری شروع کر دی ہے . عاصم رضا نے کہا کہ ہم کسانوں کے ساتھ ہیں، حکومت بین الصوبائی پابندی ختم کرے اور دوسرے صوبے گندم خرید کر پنجاب کے کسانوں کو نقصان سے بچائیں .

. .

متعلقہ خبریں