بانی پی ٹی آئی نے کن رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا ٹاسک دیا ہے؟ ملک احمد خان نے نام بتا دیئے

لاہور (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی نے کن رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا ٹاسک دیا ہے؟سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے نام بتا دیئے .


ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اگر اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو فوج پر حملہ کرنے کی کیا ضرورت تھی؟

پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور، شبلی فراز اور عمر ایوب کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں .

پی ٹی آئی نے بیانیہ بنا کر قوم کا وقت ہی ضائع کیا . میری رائے ہے جو بھی شخص ارادی طور پر ملٹری تنصیبات پر حملہ کرتا ہے اس کے خلاف کیسز دہشت گردی کی عدالتوں میں چلنے چاہئیں .

. .

متعلقہ خبریں