صوبے کے 6اضلاع کے انٹر کالجز کو ڈگری کالجز کا درجہ دے دیا گیا، سردار یار محمد رند

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند کا تعلیم کے میدان میں ایک اور انقلابی اقدام صوبے کے6اضلاع کے انٹر کالجز کو ڈگری کالجز کا درجہ دے دیا گیا . تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند کا تعلیم کے میدان میں ایک اور انقلابی اقدام،6 اضلاع کے انٹر کالجز کو ڈگری کالجز کا درجہ دے دیا گیا نئے ڈگری کالجز کا درجہ ملنے والے کالجز میں گورنمنٹ بوائز انٹر کالج بروری روڈ،گورنمنٹ بوائز انٹر کالج کچلاک،گورنمنٹ بوائز انٹر کالج پنہوار،گورنمنٹ بوائز انٹر کالج زہری گورنمنٹ گرلز انٹر کالج حب اورگورنمنٹ گرلز انٹر کالج قلات شامل ہیں .

پچھلے چالیس سال میں پہلی مرتبہ صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند کی قیادت میں صوبے کے دور دراز کالجز کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے پہلے ہمارے بچے اور بچیاں تعلیم کے لئیے کوئٹہ کا رخ کرتے تھے اب بلوچستان کے ہر ضلع میں ان کو سہولیات فراہم کی جارہی ہے چالیس میں ایسا نہیں ھوا . . .

متعلقہ خبریں