واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران ترجمان ویدانت پٹیل نے انسداد دہشت گردی میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور معاونت پر بات کی۔
ایک صحافی کے سوال کے جواب میں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنا امریکا اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے۔
امریکی ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے اور اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں جس سے قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کو فروغ ملتا ہے۔
ترجمان ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ سلامتی امور اور انسداد دہشت گردی پر پاکستان کے ساتھ شراکت داری، مالی اعانت اور اس سے جڑے منصوبوں کی تکیمل کے لیے امریکا اور پاکستان کے درمیان دونوں ممالک کی افواج کی اعلیٰ قیادت کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…