آج سفارش سکہ رائج الوقت ہے، کرپشن کا خاتمہ ہونے والا ہے، شہباز شریف


لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج سفارش سکہ رائج الوقت ہے، کرپشن کا خاتمہ ہونے والا ہے۔لاہور میں عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنی ذاتی رہائش گاہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ کو دل کی گہرائیوں سے اپنے گھر میں مدعو کیا ہے، آج آپ سرکاری گھر میں مہمان نہیں، بلکہ محمد شریف کے گھرانے میں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ میرے مہمان ہیں، یہ دعوت نواز شریف اور میری طرف سے ہے، دلی خوشی ہے کہ مجھے آپ کی مہمان نوازی کا موقع ملا ہے، بندۂ مزدور کے اوقات بہت سخت ہیں، زندگی غریب آدمی پر تنگ ہے۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو تنگ بنایا ہوا ہے، تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن یہ مہنگائی کا متبادل نہیں، روز کے اخراجات مزدور بڑی مشکل سے برداشت کرتا ہے، مزدور پر زندگی تنگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیم کا تقاضہ ہے کہ امیر غریب کے فرق کو کم کیا جائے، نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ مزدور کی اجرت پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کر دو۔وزیرِاعظم نے کہا کہ میرے والد مرحوم بھی ایک مزدور تھے، میرے والد پاکستان بننے سے پہلے لاہور آئے، وہ 6 بھائیوں کے ساتھ لاہور کی فیکٹری میں مزدوری کرتے تھے، انہوں نے لاہور کے کالج میں داخلہ لیا، شام میں مزدوری کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں مزدور کی عظمت کا پورا احساس ہے، مزدور کو جائز حق نہیں ملے گا تو ملک ترقی نہیں کر سکتا، سرمایہ کار اور محنت کش ایک ہی گاڑی کے پہیے ہیں، ہر فیکٹری میں ایک پہیہ سرمایہ کار ہے اور ایک محنت کش ہے۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات چیلنجنگ ہیں، سعودی وزراء سے تسلی بخش ملاقاتیں ہوئی ہیں، چند دنوں میں سعودی کاروباری حضرات پاکستان آنے والے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کاروباری حضرات خاندان کے علاوہ محنت کش کے بچوں کی تعلیم اور علاج کے لیے منصوبے بنائیں، ایسے منصوبے بنائیں کہ مزدور کا بچہ انجینئر اور ڈاکٹر بنے، سرمایہ کاروں، تاجروں اور کاروباری افراد کی دولت پر مزدوروں کا بھی حق ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ کھربوں روپے کرپشن کی نذر ہو رہے ہیں، ڈوب رہے ہیں، انہیں واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں، مزدور کی تنخواہ میں اضافے کی کوشش کریں گے، شاہ خرچیوں میں کمی لانے کی کوشش کریں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ طلباء کو لیپ ٹاپ اور وظائف دیے گئے، یہ ملک امیر کا بھی ہے اور غریب کا بھی، پاکستان یتیم کا بھی ہے۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پولیس کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد، ڈنڈوں، لاتوں کی برسات، وِڈیو وائرل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پولیس اہل کاروں کی جانب سے نوجوان پر سرعام بہیمانہ تشدد کیا گیا،…

17 mins ago

کراچی کا موسم بدستور گرم، ہفتے کو پارہ 40ڈگری تک جانیکا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں موسم بدستور گرم ہے جس کے سبب ہفتے کو درجہ…

25 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی کے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی بعد نماز جمعہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر…

31 mins ago

حکومت آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو دھونس کے بجائے بیٹھ کر بات کرے، عمر ایوب

پشاور(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت آئینی…

34 mins ago

حکومت پاکستان کا ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلیے امریکی صدر کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے…

40 mins ago

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار کامیابی ، پلیئر آف دی میچ ساجد خان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندارکامیابی پر پلیئر آف دی میچ ساجد خان نے اہم…

42 mins ago