محسن نقوی کا تعلق جس قبیلے سے ہے وہ ہمارے ہاتھ مضبوط کرتا ہے، رانا ثناءاللّٰہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا اور محسن نقوی کا تعلق ایک ہی قبیلے سے ہے جو ہمارے ہاتھ مضبوط کرتا ہے۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر بنایا جارہا ہے۔ نواز شریف کو غلط طریقے سے پارٹی قیادت سے الگ کیا گیا تھا، پارٹی میں یہ سوچ موجود ہے کہ وہ فیصلے ختم ہوگئے نواز شریف دوبارہ پارٹی صدر بنیں۔

رانا ثناءاللّٰہ نے مزید کہا کہ حکومت فارمیشن کے مرحلے میں ہے کابینہ اب تک مکمل نہیں، آنے والے دنوں میں وفاقی کابینہ میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم کے پاس کوئی ایکسٹرا پاور نہیں ہوتی، یہ بات ٹھیک ہے کہ نائب وزیراعظم کے پاورز الگ سے آئین میں درج نہیں۔وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے یہ بھی کہا کہ عہدہ سے صرف یہ واضح کرنا ہوتا ہے کہ یہ دیگر میں سینیئر ہیں، اسحاق ڈار وزیر خزانہ نہیں بنے تو یہ بات ختم نہیں ہو رہی تھی۔

Recent Posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان۔

 اسلام آباد)(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کرتے ہوئے…

1 hour ago

پی ٹی آئی جانتی ہے اسے کس کے پاؤں پکڑنے ہیں ، بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر مذاکرات کی…

2 hours ago

مولانا فضل الرحمان نےحکومت سے دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کر دیا

ملتان (قدرت روزنامہ)جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے مستعفی…

2 hours ago

ژوب آپریشن میں شہید میجر بابر نیازی سپرد خاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے ژوب میں شہید ہونے والے میجر بابر…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نوا زسے جرمن کمپنی میٹرو کی سینئر وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات،سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کے فروغ پر گفتگو

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جرمن ملٹی نیشنل کمپنی میٹرو کی…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ نے مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ، رپورٹ طلب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد…

3 hours ago