بیرون ملک تعلیم کے خواہشمند طلبا کیلئے مراکش حکومت کا بڑا اعلان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کیلئے اہم خبر سامنے آئی ہے، مراکش نے ہائر ایجوکیشن کیلئے سکالرشپس کا اعلان کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق طلباکو مراکش میں انڈر گریجویٹ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کرنے کی دعوت دے دی گئی ،ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایک بیان کے مطابق ایچ ای سی پورٹل پر مراکش کی سکالرشپ کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 10 مئی (جمعۃ المبارک) مقرر کی گئی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ طلبہ آن لائن اپلائی کرنے کیلئے تمام تر ہدایات پرعملدرآمد یقینی بنائیں۔ ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی پر ڈیڈ لائن سے قبل درخواست جمع کرانا ضروری ہے تاکہ طلبہ و طالبات کو اسکالرشپ آسانی سے مل سکے۔ اپلائی کرنے کے ابتدائی مرحلے میں درخواست گزاروں کی جانب سے درخواست کی پرنٹ کی گئی نقول (ہارڈ کاپیز) ضروری نہیں۔ پاکستان یا آزاد جموں و کشمیر کے شہری یا ایسے افراد جو پاکستان یا آزاد کشمیر کی مستقل شہریت رکھتے ہوں اپلائی کرسکتے ہیں تاہم دوہری شہریت کے حامل افراد اپلائی کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔ تمام درخواست گزاروں کو مستند ایچ اے ٹی یا یو ایس اے ٹی ٹیسٹ اسکور مہیا کرنا ہوگا جبکہ اس ضمن میں مزید معلومات کیلئے ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کی ویب سائٹ ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔

Recent Posts

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

5 mins ago

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

19 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

43 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

60 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago