بیوٹمز میں اساتذہ کی گرفتاری غیر آئینی ہے، جلد رہا کیا جائے، بساک


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بیوٹمز کوئٹہ سے بلوچ اساتذہ کی غیر آئینی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے میڈیا میں جاری کی گئی ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئر نگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز کے اساتذہ و فیکلٹی ممبران سہیل بلوچ اور ڈاکٹر اکرم بلوچ کی یونیورسٹی کے احاطے سے پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ مذکورہ اساتذے جامعہ میں گزشتہ عرصے سے اپنے جائز حقوق اور انتظامیہ کی کرپشن اور ہٹ دھرمی کے خلاف سراپا احتجاج تھے جس کے پاداش میں ان پر بوگس چارچ بنا کر گرفتار کیا گیا جو نا صرف اکیڈمک اظہار رائے کے خلاف ہے بلکہ تعلیم دشمنی کے مترادف ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کے بلوچستان میں طلباءو اساتذہ کے احترام کے بجائے ان کو مختلف بہانوں سے ہراساں کرنا تاکہ وہ اپنی تعلیمی حقوق سے دور رہیں ایک غیرآئینی جرم ہے، انہوں نے اس عمل کو تعلیم دشمنی قرار دے کر اساتذہ کی جلد از جلد بازیابی کا مطالبہ کیا۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

4 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

4 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago