بولان(قدرت روزنامہ)نیشنل یوتھ فورم کچھی کے مرکزی چیئرمین رئیس فرحان جمالی، ٹکری محمد صلاح جتوئی، مہر اللہ مستوئی ،میر دوست بلوچ،لیاقت علی جتوئی،محمد یاسین کھوسہ،پریس سیکڑیری علی نواز جاموٹ و دیگر رہنماوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کچھی کی حالیہ لیویز بھرتیوں کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے ڈی جی لیویز بلوچستان نے کرپشن کو پروان چڑھا کر کچھی کے نوجوانوں کی محنت کو پیسوں کی منڈی میں تبدیل کردیا سفارشی بنیاد پر ان فٹ افراد کی بھرتیاں کرکے کچھی کے امن کو تباہ و برباد کرنے کی مذموم سازش کی گئی ہے مگر کچھی کے نوجوان میرٹ کی پامالی کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے آنے والے دنوں اپنے حقوق لینے کیلئے سخت پر امن احتجاج کرکے ارباب اختیار کو آگاہ کریں گے کہ میرٹ کے بر خلاف ہونے والی بھرتیاں صوبے کے امن و امان کیلئے شدید خطرہ ہیں سیکیورٹی اداروں میں میرٹ پر بھرتی نہ ہونے والے کس طرح کرپشن کا خاتمہ کرنے اور قیام امن کیلئے کردار ادا کریں گے انہوں نے کہاکہ ڈی جی لیویز بلوچستان نے عجلت میں ان فٹ افراد کے آرڈر جاری کرکے واضح کردیا کہ کرپشن کے سامنے کوئی دوڑ یا انٹرویو کی میرٹ لسٹ معنی نہیں رکھتی سفارشی افراد جن کے شناختی کارڈ یا لوکل اگرچہ کاغذات جمع کرنے کے وقت نہ بنیں ہوں مگر انھیں بھرتی کیا جاسکتا ہے قد چھاتی ناپ میں کمی بھی کرپشن میں چھپائی جاسکتی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے حالیہ بیان کہ روزگار میرٹ کی بنیاد پر تقسیم ہوگا اگر کوئی وزیر یا مشیر اس میں ملوث پایا گیا تو اس سے محکمہ واپس لیکر اسکے خلاف کاروائی کی جائے گی مگر ڈی جی لیویز بلوچستان کی کرپشن پر وزیراعلیٰ بلوچستان کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے اگر آپ کے قول و فعل میں تضاد ہے تو ڈی جی لیویز بلوچستان کی واضح کرپشن کو چھپانے اور انکے خلاف کوئی بھی کاروائی کرنے سے گریزاں رہیں اگر آپ بلوچ ہیں اور زبان کی پاسداری کرتے ہیں تو کچھی کے نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار فراہم کرنے کیلئے سفارشی افراد کے بھرتی آرڈر فوری طور پر منسوخ کیئے جائیں اور نئے سرے سے دوڑ اور انٹرویو کا انعقاد کرکے انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے بصورت دیگر پریس کانفرنس پیدل لانگ مارچ اور دھرنا سمیت تادم مرگ بھوک ہڑتال کمیپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے لگانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے والے ملزمان کو گرفتار…
متحدہ عرب امارات(قدرت روزنامہ)گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں…
پشاور(قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد پر دھاوا بولنے کیلئے حکمت عملی مرتب…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے اخراجات کےلیے رقم کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہمیں سوچنا اور فیصلہ کرنا ہے کہ…