ٹرانسپورٹروں کے مسائل سن لیے، وزیراعلیٰ سے بات کرکے جلد حل کریں گے، ضیا لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کی قیادت میں حکومتی وفد نے احتجاج پر بیٹھے ہوئے ٹرانسپورٹرز سے کے ملاقات کی، صوبائی وزار کی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں مسائل کے حل اور ممکنہ حل کو زیر بحث لایا گیا . اس موقع پر صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک، رکن صوبائی اسمبلی میر لیاقت لہڑی اور کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات بھی موجود تھے .

اس موقع پر صوبائی وزیر میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ نے ٹرانسپورٹ ایسویسی ایشن کے ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جبکہ باہمی مشاورت سے مسائل کا خاتمہ ممکن ہوگا: ہم نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل سن لئے،وزیراعلیٰ سے بات کرکے جلد انکے کا جائزہ مطالبات تسلیم کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی سے ٹرانسپورٹرز کے وفد کی ملاقات کروائیں گے، اس موقع پر صوبائی وزیر جاجی علی مدد جتک نے کہا کہ جلد ہی ٹرانسپورٹرز کے 12 رکنی وفد کی وزیراعلیٰ سے ملاقات کروا کر مطالبات پر غور ہوگا اور ہماری کوشش ہے کہآج ہی ٹرانسپورٹرز کے مسائل کو حل کریں اور جلد ہی اس معاملے پر پیش رفت کریں گے . ان کو مزید کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کا احساس ہے ہم عوامی نمائندے ہیں انہیں ہر مشکل سے باہرنکالیں گے . . .

متعلقہ خبریں