جھنگی پولیس پوسٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب پولیس نے تونسہ کے قریب جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا ہے۔
آئی جی پنجاب عثمان انور نے جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردی کا حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے چیک پوسٹ پر تعینات تمام اہلکاروں کو پچاس پچاس ہزر روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔
آئی جی پنجاب عثمان انور نے دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کیلئے بھی ایک ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی تونسہ کے قریب جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملہ ناکام بنانے پر پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس کے جوانوں نے جھنگی پوسٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا تھا، حملے میں پولیس کے سات اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
پولیس نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ جھنگی پولیس چیک پوسٹ خیبرپختونخوا اور پنجاب بارڈر پر واقع ہے، گزشتہ روز رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 15 سے 20 دہشتگردوں نے راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ اور لیزر لائٹ گنز سمیت جدید اسلحے سےلیس ہوکر پوسٹ پر حملہ کیا، پولیس کے بہادر جوانوں نے چیک پوسٹ کا بہترین دفاع کرتے ہوئے دہشتگرد حملہ پسپا کردیا تھا۔
پولیس حکام کہنا تھا کہ دہشتگرد حملے کے دوران پولیس کے جوانوں کی برجستہ جوابی کارروائی کے بعد دہشتگرد رات کی تاریکی میں بھاگ گئے تھے۔

Recent Posts

چلتی ٹرین میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان کا سردھڑ سے جداہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے بے احتیاطی ایک اور قیمتی جان لے…

4 hours ago

ریئل سٹیٹ سیکٹر میں کیش لین دین پر اضافی ٹیکس لگایاجائے،آئی ایم ایف کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کی جانب سے ریئل سٹیٹ سیکٹر میں کیش…

4 hours ago

رؤف حسن ججوں کو ٹاؤٹ کہہ رہے ہیں وہاں سوموٹو نہیں لیا گیا ، سینیٹر فیصل واوڈا کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجھے 2…

4 hours ago

حنا الطاف سے علیحدگی کا پچھتاوا؟ آغاز علی نے رشتوں اور تعلقات کے معاملے پر اپنی غلطی تسلیم کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ)اداکار آغا علی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے رشتوں، تعلقات اور کاروبار…

6 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم

لاہور (قدرت روزنامہ) تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف…

6 hours ago

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے بچوں کی بہترین نشوونما انتہائی ضروری ہے،وزیرِ اعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بچوں کی نشو ونما میں…

6 hours ago