’خود ڈیل سے وزیراعلیٰ بنے ہیں‘، جے یو آئی رہنما نے علی امین گنڈاپور کو نشانے پر لے لیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) خیبرپختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور خود ڈیل کے ذریعے وزیراعلیٰ بنے ہیں، روشنی میں دھمکیاں اور اندھیرے میں پاؤں پڑنے والے لوگ قوم کو مزید بے وقوف نہ بنائیں۔
اپنے بیان میں عبدالجلیل نےمزید کہا 10 سال صوبے کا بیڑا غرق کرنے والوں کو خفیہ ڈیل کے تحت دوبارہ مسلط کیا گیاہے، علی امین گنڈا پور کی پارٹی مولانا فضل الرحمان کے گھر کا طواف کر چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گنڈاپور اپنی حکومت کو غیرآئینی طریقے سے چلا رہے ہیں، اسمبلی اجلاس نہ بلانا اور بجٹ کو کابینہ سے منظور کرا لینا آئین سے انحراف ہے۔
جے یو آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی عدلیہ کے فیصلوں کو ماننے سے انکار کرکے توہین عدالت کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ مولانا صاحب کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا، ان کے ساتھ دھوکا ہوا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو پتا ہے کہ کس کا مینڈیٹ چوری ہوا، باقی چوری ہونے اور دھوکے میں فرق ہے، کچھ لوگوں کے ساتھ ڈیل کی گئی، ان کو فارم 47 کے ذریعے جتوایا گیا اور اگر آپ کو نہیں جتوایا گیا تو ان سے پوچھ لیں۔

Recent Posts

پاکستان اور ایران کا سرحدی امور سمیت دہشتگردی کے چیلنجز سے مل کر نمٹنے پر اتفاق

مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…

8 mins ago

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

21 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

24 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

33 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

45 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

52 mins ago