لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے عہدے سے مستعفی ہونے والے وسیم خان کا کہنا ہے کہ بے لوث محبت کرنے والے لوگوں سے بھرپور خوبصورت پاکستان کیلئے کام کرنا میرے لئے بہت اعزاز کی بات ہے۔
وسیم خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ ایک برطانوی پاکستانی اور ایک سابق پیشہ ور کرکٹر کی حیثیت سے ، میں نے صرف 3 سال قبل پاکستان آنے کا عزم کیا ، تاکہ میں پی سی بی اور پاکستان کے عالمی امیج کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکوں، میرا مقصد 22 کروڑ افراد پر مشتمل کرکٹ سے جنون کی حد تک محبت کرنے والی قوم کے کھیل کی بہتری میں حصہ ڈالنا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی کرکٹ کو پاکستان میں واپس لانے کیلئے دن رات محنت کرنا، مختلف بحرانوں سے نمٹنا اور انتہائی سیاسی حالات سے گزرنا میری ذمہ داریوں کا حصہ تھا۔ انہوں نے اپنے بیان میں دور ملازمت کے دوران کی گئی چند غلطیوں کا اعتراف بھی کیا۔
پی سی بی کے سابق سی ای او کا کہنا تھا کہ میں نے حقائق کی بنیاد پر فیصلے لئے جن میں سے کچھ غلط بھی ثابت ہوئے مگر میڈیا پر ان فیصلوں کے باعث ہونے والے ٹرائل کے باوجود پرسکون رہا جس کے باعث مجھے ان حالات سے نمٹنے میں بھرپور مدد ملی، میرے تجربات نے مجھے نقطہ نظر کا فن سکھایا اور سیاسی شعور حاصل کرنے میں مدد کی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں چھوٹا سا کردار ادا کرنے پر فخر ہے، چند ہفتوں بعد جب میں لاہور سے واپس انگلینڈ جاﺅں گا، تو میں پاکستان کے ان شائقین کیلئے شکریہ اور محبت کے سوا کچھ محسوس نہیں کروں گا جنہوں نے مجھے اس سارے عرصے کے دوران بھرپور سپورٹ کیا۔
واضح رہے کہ وسیم خان یکم فروری 2019ءکو تین سالہ معاہدے پر پی سی بی کے ساتھ منسلک ہوئے تھے تاہم رمیز راجہ کے چیئرمین منتخب ہونے کے چند روز بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھے جسے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز نے بدھ کے روز متفقہ طور پر منظور کر لیا تھا۔
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…