کراچی(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ بجٹ میں اپنی پارٹی کی دو صوبائی حکومتوں میں تنخواہیں زیادہ بڑھانے کا اعلان کردیا۔
یوم مزدور کی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بجٹ میں سندھ اور بلوچستان کی حکومتیں تنخواہوں میں زیادہ اضافہ کریں گی، حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری کرنی ہے تو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت کرے، اس حوالے سے حکومت کو سمجھائیں گے، سٹیل مل کی نجکاری سے بہتر ہے سندھ حکومت خرید لے ،وفاق سے کہیں گے کہ اسٹیل مل کے مسئلہ پر سندھ حکومت کے ساتھ بیٹھے، وفاقی حکومت اسٹیل ملز نہیں چلانا چاہتی تو سندھ حکومت کو دے دے، پیپلز پارٹی ملکی معیشت کی ترقی چاہتی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ شہید بھٹو کے دور میں مزدوروں کو یونین سازی کا حق ملا، ہماری حکومت نے مزدوروں کے حق میں قانون سازی کی، مزدوروں کےلیے قانون سازی میں سندھ حکومت کا کوئی مقابلہ نہیں، شہید بےنظیر بھٹو نے حکومت میں آکر پہلا حکم مزدوروں کو رہا کرنے کا دیا۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ایسے اقدامات کیے جس سے مزدوروں کو حقوق ملے، ضیاء کی آمریت میں گرفتار مزدور شہید بےنظیر بھٹو کی حکومت بنتے ہی رہا ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا واضح مؤقف ہے کہ مزدور کو صلہ ملنا چاہیے، ان ہی کے خون پسینے سے معیشت چلتی ہے، اشرافیہ کی کمائی اور کاروبار مزدوروں کے خون پسینے سے چلتے ہیں۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…