’پی ٹی آئی کی حکومت آئینی طریقے سے ختم کی گئی‘، پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر علی ظفر نے اعتراف کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر نے اعتراف کرلیا ہے کہ عدم اعتماد آئینی طریقہ ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت آئینی طریقے سے ختم کی گئی .

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اگر کوئی وزیراعلیٰ کہتا ہے کہ وہ اسلام آباد پر چڑھائی کرے گا تو یہ غیر آئینی ہو گا، میں اس کی مخالفت کروں گا .

میزبان حامد میر نے ان سے سوال کیا کہ تحریک انصاف کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کمنٹس اور رؤف حسن کی پریس کانفرنس میں چیف جسٹس کے خلاف سخت زبان استعمال کی گئی ہے، عدلیہ کے فیصلوں پر تنقید کی جا سکتی ہے لیکن کیا آئین میں جج پر تنقید کی کوئی گنجائش ہے؟

سوال کے جواب میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آئین کے تحت عدلیہ کے فیصلوں پر تنقید کی جا سکتی ہے مگر جج کی ذات پر تنقید نہیں کی جا سکتی ، انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت کو کسی وقت بھی گرایا جاسکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں