انسٹاگرام پر ہونے ہونے والی بحث ہاتھاپائی میں بدل گئی، سرعام سڑک پر لڑکیوں نے لاتوں اور گھونسوں کی بارش کر دی

نوئیڈا (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر شروع ہونے والی بحث ہاتھا پائی میں بدل گئی ، 4 لڑکیوں نے سڑک کے درمیان ہی ایک دوسرے پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کر دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے .

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر نوئیڈا میں انسٹاگرام ریلز کا جنون بائیو ڈائیورسٹی پارک میں چار لڑکیوں کے درمیان تصادم کا باعث بنا .

جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ سمیٹ لی ہے . چاروں لڑکیوں کے درمیان تصادم کی وجہ انسٹا گرام کا تبصرہ بنا . فوٹیج میں دو گروپ میں تقسیم چار لڑکیوں کو ایک دوسرے کے بال کھینچتے اور ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کرتے دیکھا گیا .

جبکہ حیران کن طور پر لڑکیوں کے جھگڑے کے موقع پر موجود دو پولیس اہلکار بھی خاموش تماشائی بن کر دیکھتے رہے .

. .

متعلقہ خبریں