پی سی بی نے ابھی تک ورلڈکپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کیوں نہیں کیا ؟ حیران کن وجہ سامنے آ گئی

لاہور (قدرت روزنامہ )امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول میں اگلے ماہ ہونے والے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ایسوسی ایٹ ممالک سمیت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیادہ تر رکن ممالک نے اپنے سکواڈز کا اعلان کردیاتاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ابھی تک ورلڈکپ کیلئے اپنی ممکنہ 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل نہیں دی ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ورلڈکپ سکواڈ میں تاخیر کی وجہ کچھ کھلاڑیوں کی فٹنس ایشوز ہیں، قومی ٹیم کے سلیکٹرز میں سے ایک نے کہا ہے کہ ’’اگرچہ غیر فٹ کھلاڑیوں کی اکثریت نے ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے تاہم انکی میچ فٹنس جانچی جارہی ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کیلئے ٹیم کو دستیاب ہیں یا نہیں‘‘۔

ورلڈ کپ سے پہلے ہمارے پاس 7 ٹی20 بین الاقوامی میچز ہیں، ان میچوں میں کچھ کھلاڑیوں کو آئرلینڈ اور کچھ کو انگلینڈ کیخلاف موقع دیکر آزمانا چاہتے ہیں، لہذا، ہم نے حتمی ورلڈکپ اسکواڈ کے نام میں تاخیر کا فیصلہ کیا ہے، اب حتمی اسکواڈ کا اعلان مئی کے تیسرے ہفتے میں کریں گے۔انجری کے شکار حارث رؤف، محمد رضوان، اعظم خان اور عرفان خان نیازی فٹنس ٹیسٹ پاس کر چکے ہیں۔

Recent Posts

محکمہ امور حیوانات میں 92 ویٹرنری ڈاکٹرز کی اسامیاں جلد پر کی جائیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعرات کو یہاں بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن…

2 mins ago

کیچ میں ڈینگی وائرس پھیلنے لگا، محکمہ صحت توجہ دے، سماجی کارکن

تربت(قدرت روزنامہ)مند کے سیاسی وسماجی کارکن شاہلزئی رند نے ڈینگی وبا پھیلنے پر محکمہ صحت…

10 mins ago

لورالائی محکمہ انڈسٹریز کی عدم توجہ، ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں چینی ناپید

لورالائی(قدرت روزنامہ)محکمہ انڈسٹریز کی عدم توجہ کی وجہ سے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر مےں چینی ناپید…

16 mins ago

ویٹرنری ڈاکٹرز کو بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعرات کو یہاں بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن…

28 mins ago

ڈسٹرکٹ کونسل سوراب کا 2 کروڑ 83 لاکھ 5 ہزار 7 سو 77 روپے کا بجٹ منظور

سوراب(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ کونسل سوراب کا بجٹ اجلاس ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد ، ممبران ڈسٹرکٹ…

41 mins ago

ژوب میں دہشتگردوں کا جواز بنا کر مقامی آبادیوں میں آپریشن قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں ژوب میں دہشتگردی کے واقعات…

60 mins ago