اسلام آباد میں بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچوں کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم محمد وسیم اکرم کو چھاپہ مار کارروائی میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم بچوں کی قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز نہ صرف آن لائن بلکہ متاثرہ بچوں کے گھر والوں سے بھی شئیر کرنے میں ملوث تھا۔
ملزم نے قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز بذریعہ ٹک ٹاک وائرل کیں اور متاثرہ بچوں کو بلیک میل بھی کر رہا تھا۔ اس کے قبضے سے موبائل فون اور قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔ ایف آئی اے نے ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Recent Posts

آئینی ترامیم کیلئے نمبرز گیم: بیرون ملک موجود حکومتی اراکین کو واپس آنے کی ہدایت

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) آئینی ترامیم کیلئے نمبرز پورے کرنا حکومت کیلئے مسئلہ…

5 mins ago

آئینی ترامیم کیلئے نمبرز گیم: بیرون ملک موجود حکومتی اراکین کو واپس آنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئینی ترامیم کیلئے نمبرز پورے کرنا حکومت کیلئے مسئلہ بن گیا۔ آئینی…

6 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ممکنہ آئینی ترمیم سے پہلے ڈرافٹ پبلک کرنے کی درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ممکنہ آئینی ترمیم سے پہلے ڈرافٹ پبلک کرنے کی…

13 mins ago

بلوچستان ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل نے پی بی 44 کا فیصلہ سنا دیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل نے پی بی 44 کا فیصلہ سنا دیا ۔الیکشن…

22 mins ago

پشتون تحفظ موومنٹ کو کالعدم قرار دینے کی وجوہات فراہم کی جائیں، پشاور ہائیکورٹ

پشاور(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ نے پی ٹی ایم کو کالعدم قرار دینے کے خلاف درخواست…

39 mins ago