عمرشریف کا کسی سے مقابلہ نہیں تھا،وہ حقیقت میں کامیڈی کنگ تھا،شوبز شخصیات

لاہور(قدرت روزنامہ)مسکراہٹوں کےبادشاہ کامیڈی کنگ عمرشریف جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے،دوسرے کے چہروں پر مسکراہٹوں بکھیرنے والاآج سب کو اُدا س کر کے چلا گیا ،عمر شریف کے انتقال پر شوبز سے جڑی شخصیات اداس اور غمگین ہیں، لالی ووڈ ،بالی ووڈ انڈسٹری کے اداکاروں کا کہنا ہے کہ عمر شریف جیسا کامیڈین صدیوں میں ایک بار پیدا ہوتا ہے۔

نیو نیوز سے بات کرتے ہوئے سینئر اداکار محمد قوی خان نے عمر شریف کی وفا ت کو انڈسٹری کے لئے بہت بڑا نقصان قرار دیا،سینئر اداکار قوی خان نے کہا عمرشریف بہترین انسان تھے ،عمر شریف انڈسٹری میں سینئر جونیئر تمام اداکروں کا خیال رکھنے والے تھے ،عمر شریف نے برجستہ جملوں سے اپنا لوہا منوایا ،انہوں نے کہا عمر شریف جیسے اداکار صدیوں نہیں ملتے ،ان کا کوئی ثانی نہیں ،آج نہ صرف پاکستان فلم ،ٹی وی ڈرامہ ،سٹیج انڈسٹری افسردہ ہے بلکہ پوری دنیامیں ان کے چاہنے والے گہرے دکھ اور صدمے میں ہیں۔

معروف شوبز اسٹار جاوید شیخ نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا عمرشریف جیسااداکارپاکستان میں اب نہیں ہے،عمرشریف نے اپنی کامیڈی سے لاکھوں روتے چہروں کو ہنسایا،انہوں نے کہا عمرشریف اور میری جدوجہد ایک ساتھ اسٹیج پر ہوئی،آج عمرشریف کی وفات سے دل انتہائی افسردہ ہے.

اداکارہ کنول کا کہنا تھا عمرشریف کی وفات پر دل انتہائی افسردہ ہے،عمرشریف جیسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں،عمر شریف نے دنیا بھر کے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر کر ملک و قوم کا نام روشن کیا۔

عمر شریف کے ساتھ طویل رفاقت رکھنے والے اسماعیل تارنے کہا عوام کو جس طرح عمر شریف نے ہنسایا، ویسا شاید ہی کبھی کوئی ہنسا پائے،اداکارہ اسماعیل تارا نے نیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان سمیت پوری دنیا کالاڈلاآج چلا گیا ،عمرشریف کی رحلت پر انتہائی افسردہ ہوں،انہوں نے کہا عمرشریف کی خدمات پاکستان کیلئے ناقابل فراموش ہیں،عمرشریف جیسا اداکار دنیا میں دوبارہ پیدا نہیں ہوسکتا۔

اسماعیل تارا کا کہنا تھا عمرشریف نے جب بھی کام کیا،اس نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا،عمرشریف نے اپنے کام سے ہی دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا،عمر شریف کی وفا ت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسماعیل تارا نے کہا عمرشریف کو اتنی جلدی نہیں جانا چاہئے تھا،عمرشریف کے جانے سےانتہائی دکھی ہوں،عمرشریف نے کامیڈی میں جب بھی کام کیا بہت نام کمایا،انہوں نے کہا عمرشریف کا کسی سے مقابلہ نہیں تھا،وہ حقیقت میں کامیڈی کنگ تھا،عمرشریف کامیڈی کنگ تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

5 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago