فواد چودھری پریشان لگ رہے ہیں، سکون سے رہیں،لاہورہائیکورٹ کا سابق وفاقی وزیر کی سرکاری وکیل سے سرگوشی پراظہار برہمی

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری کی 36مقدمات میں ویڈیو لنک حاضری کی درخواست پر سماعت کے دوران لاہورہائیکورٹ نے فوادچودھری کی سرکاری وکیل سے سرگوشی پر اظہار برہمی کیا،چیف جسٹس نے کہاکہ لگتا ہے فوادچودھری کے سرکاری وکیل سے بھی پرانے تعلقات ہیں،فوادچودھری پریشان لگ رہےہیں ، سکون سے رہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں فوادچودھری کی 36مقدمات میں ویڈیو لنک حاضری کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے درخواست کی سماعت کی، وکیل فوادچودھری نے کہاکہ پنجاب بھر کی عدالتوں میں پیش نہیں ہو سکتے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کتنے اضلاع میں مقدمات درج ہیں؟ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ 4ڈویژنز میں مقدمات درج ہیں،وکیل فواد چودھری نے کہاکہ جہاں ایف آئی آرز تھی، وہاں ہم نے ضمانتیں دائر کردی ہیں،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ ایک عدالت سے دوسری میں کیس ٹرانسفر کا اختیار چیف جسٹس کے پاس ہے،دہشتگدی کیس میں سیشن کورٹ کی ای کورٹ میں کیس ٹرانسفر نہیں ہو سکتے،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ ایک شخص کیخلاف 36کیسز ہیں، وہ کیسے بیک وقت تمام عدالتوں میں پیش ہو سکتا ہے؟فوادچودھری نے کہاکہ میرے خلاف کل 47کیسز درج ہیں،چیف جسٹس نے فوادچودھری کو ہدایت کی کہ آپ بیٹھ جائیں، آپ مجھے بھی تنگ کررہے ہیں،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف اس سے بھی زیادہ کیسز ہیں،چیف جسٹس نے کہاکہ بعض اوقات سول کیسز میں بیرون ملک پاکستانی عدالت پیش نہیں ہو سکتے،سوچ رہے ہیں ان کیلئے ویڈیو لنک کے ذریعے شہادت کا نظام متعارف کرایا جائے،فوادچودھری کی سرکاری وکیل سے سرگوشی پر عدالت نے اظہار برہمی کیا،چیف جسٹس نے کہاکہ لگتا ہے فوادچودھری کے سرکاری وکیل سے بھی پرانے تعلقات ہیں،فوادچودھری پریشان لگ رہے ہیِں، سکون سے رہیں،عدالت نے وکیل فوادچودھری کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 9مئی تک ملتوی کردی ۔

Recent Posts

چین کا 15 ارب ڈالر قرض، پاکستان 5 سال توسیع کا خواہاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد: پاکستان چین سے قرض توسیع کا خواہاں ہے اور آئی…

6 mins ago

شعیب ملک اور ثناجاوید ہنی مون کہاں منارہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ثناجاوید رواں سال…

16 mins ago

مذاکرات کی شرط اگر استعفیٰ ہے تو پھر مذاکرات کس سے کرنے ہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کی شرط…

23 mins ago

ہنڈا نے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری دُگنی کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور کمپنی ہنڈا کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کو…

38 mins ago

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیب کی…

56 mins ago

چیئرمین نیب کی بیورو کے متاثرین سے ملاقاتیں، ماضی کے غلط اقدامات پر معذرت کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں انسدادِ بدعنوانی کے سب سے بڑے ادارے قومی احتساب بیورو (نیب)…

1 hour ago