توشہ خانہ تحقیقات؛ عمران خان نے نیب کا طلبی نوٹس چیلنج کردیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی جانب سے نیب کی طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ عدالت میں دائر درخواست میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) کے کال اپ نوٹس کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
توشہ خانہ تحائف بیچنے کے کیس میں نیب کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک ہی الزام کے مقدمے میں مختلف قسم کی کارروائی نہیں ہو سکتی۔
سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے درخواست دائر کی ہے، جس میں چیئرمین نیب ، سپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل عمران خان کی اہلیہ نے بھی نیب کے طلبی نوٹس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Recent Posts

ژوب میں دہشتگردوں کا جواز بنا کر مقامی آبادیوں میں آپریشن قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں ژوب میں دہشتگردی کے واقعات…

8 mins ago

حب، بوستان، تربت اور چمن میں صنعتیں لگائیں گے، علی حسن زہری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی…

12 mins ago

ماضی میں انتخابی نتائج نہ ماننے سے پاکستان دولخت ہوا، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے آئی ٹی یونیورسٹی میں…

30 mins ago

بلوچستان میں 19مئی کے دوران بارش، 21مئی سے گرمی کی لہر کی پیشگوئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں آج سے 19مئی کے دوران بارش جبکہ 21مئی سے…

44 mins ago

سارے سسٹم خود تباہ کیے، بلوچستان کے لوگ ہی ذمہ دار ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ سارے سسٹم ہم نے خود تباہ کیے،…

49 mins ago

بغیر اجازت حج کرنیوالوں کو کتنا جرمانہ ہوگا ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نےبغیراجازت حج کرنے پر جرمانےشروع کرنے کا اعلان کیا ہے، بلا اجازت…

1 hour ago