’’ میں آپ کو بریانی اور نوٹ دوں گی اور۔۔‘‘ راکھی ساونت نے سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان کر دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)تنازعات میں گھری رہنے والی راکھی ساونت ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، بھارت میں جاری لوک سبھا کے الیکشن کے دوران اداکارہ نے بھی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا .

تاہم حال ہی میں اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں وہ ٹریک سوٹ پہنے دیکھی جا سکتی ہیں اور مداحوں سے محو گفتگو ہیں .

سوشل میڈیا پر موجود اس ویڈیو میں راکھی ساونت کی جانب سے عوام سے ووٹ دینے کی التجا کچھ اس انداز میں کی جا رہی ہے، کہ وہ نہ صرف متنازع ہو رہی ہیں بلکہ ان کی سیاسی مہم پر بھی سوال اٹھائے جا رہے ہیں .

اداکارہ نے خاتون کو پہلے گلے لگایا اور پھر کہا کہ میں آپ کو بریانی دوں گی، نوٹ دوں گی، اور سب کچھ دوں گی، مگر آپ نے ووٹ مجھے دینا ہے . اس پر خاتون نے بھی حامی بھری ساتھ راکھی ساونت کی تعریف بھی کی، جبکہ راکھی نے کہا کہ اب میں الیکشن میں کھڑی ہوں گی . خواتین کو سپورٹ کروں گی، جس پر خاتون نے کہا ہاں اچھا ہے، مگر ایک ہاتھ میں پھول لے لینا . جس پر بات کاٹتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ مجھے رادھے ماں نہیں بننا ہے .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے رادھے ماں کے بجائے پوری ماں بننا ہے . اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں سوشل میڈیا صارفین اداکارہ پر ووٹ کے بدلے پیسے دینے کا الزام بھی عائد کر رہے ہیں . واضح رہے رادھے ماں بھارت میں مذہبی حوالے سے کافی مقبول ہیں، جبکہ ان کی بگ باس سیزن 14 میں اینٹری بھی سب کی توجہ حاصل کر گئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں