بشریٰ بی بی کی نیب طلبی نوٹس کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی نیب طلبی نوٹس کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ تحائف غیرقانونی فروخت کرنے کے الزام میں بشریٰ بی بی کی نیب طلبی نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی،بشریٰ بی بی کےوکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ہیں،ہمیں سوشل میڈیا سے نیب طلبی کا نوٹس ملا ہے،بانی پی ٹی آئی کا کیس بھی اسی طرح کا ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا نوٹس آپ کو موصول ہو چکا ہے؟سلمان صفدر نے کہاکہ ہماری ملاقات بھی نہیں رہی، مکمل معلومات بھی نہیں ہیں،عدالت نے 7روز میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی .

. .

متعلقہ خبریں