گندم کس نے درآمد کی ۔۔؟ سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اہم انکشافات کر دیئے

کراچی (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحققیات کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، موجودہ حکومت کو ابتدائی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گندم درآمدگی پر کسٹم ڈیوٹی اور جی ایس ٹی کی چھوٹ دی گئی اور نگران وزیراعظم انوارلحق کاکڑ کی منظوری ملنے کے بعد وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے سمری ارسال کی۔ اس رپورٹ کے بعد سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی اہم انکشافات کر دیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے کہا ہے کہ موجودہ کسانوں کے گندم کے معاملے سے نگراں حکومت کا کوئی تعلق نہیں،اس وقت سب لوگ کسانوں کے ہمدرد بنے ہوئے ہیں، گندم خریدنے کی سمری کیبنٹ میں آئی تھی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ تحقیقات کرنا چاہتے ہیں تو آپ تحقیقات کریں کس نے روکا ہے۔بار دانہ کے مافیا ہیں اور اس کے ساتھ جڑے اور فرٹیلائزرمافیاز ہیں۔ فری ٹریڈ کے بغیر امپورٹ بند نہیں کی جاسکتی۔گندم حکومت نے نہیں بلکہ پرائیویٹ سیکٹر نے درآمد کی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں گندم سستی ہوئی تو پرائیویٹ سیکٹر نے گندم خرید کر فائدہ اٹھایا۔

Recent Posts

ہنڈا نے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری دُگنی کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور کمپنی ہنڈا کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کو…

3 mins ago

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیب کی…

20 mins ago

چیئرمین نیب کی بیورو کے متاثرین سے ملاقاتیں، ماضی کے غلط اقدامات پر معذرت کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں انسدادِ بدعنوانی کے سب سے بڑے ادارے قومی احتساب بیورو (نیب)…

30 mins ago

لاہور میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد…

44 mins ago

امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس…

47 mins ago

منڈی بہاالدین: کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منڈی بہاالدین کے نواحی علاقے نورپور پیراں کے قریب کشتی الٹنے سے…

54 mins ago