شہباز شریف کو ان لوگوں سے خطرہ ہے جو انہیں لے کر آئے: فواد چوہدری


لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو اب خطرہ اپنےگھر سے نہیں بلکہ باہر والوں سے اور ان لوگوں سے ہے جو اُنہیں لے کر آئے ہیں۔
فواد چوہدری نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں اب کوئی کسی سے کوئی ڈیل نہیں کرسکتا اور بانیٔ پی ٹی آئی بھی ڈیل نہیں کریں گے کیونکہ اگر اُنہوں نے ڈیل کی تو وہ بھی شہباز شریف بن جائیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو حالات چل رہے ہیں اتنے بحرانوں میں ہمیں سنبھلنے کی ضرورت ہے، رابطےہرجماعت سے ہونے چاہئیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آئین موجود ہے، کسی نئےچارٹرڈ کی ضرورت نہیں ہے، ہمارے ملک کے ججز ایک تاریخ رقم کر رہے ہیں، پاکستان میں ایک سوشل چیلنج آچکا ہے، وہ ہم سب نے دیکھا ہے۔ اُنہوں نے پڑوسی ملک کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں نفرت کی سیاست ہو رہی ہے۔

Recent Posts

پمز کے ڈاکٹر نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق خود ساختہ رپورٹس تیار کیں، نعیم پنجوتھہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ…

32 mins ago

اسٹریٹ کرائم کیسز ایک تہائی تک کم ہوگئے، آئی جی سندھ کی وزیراعلیٰ کو رپورٹ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو امن و امان سے متعلق رپورٹ…

43 mins ago

ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا، جبکہ رواں مالی…

54 mins ago

علی ظفر کی بھی ‘کانز فلم فیسٹیول’ میں شرکت، تصاویر وائرل

فرانس(قدرت روزنامہ) دُنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول ‘کانز’ میں معروف پاکستانی گلوکار علی…

1 hour ago

آرمی چیف سے کہوں گا فوج اور لوگوں کو آمنے سامنے نہیں کیا جاتا، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو…

1 hour ago

وزیراعلیٰ کے پی کا نگراں حکومت کے اقدامات کی تحقیقات کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ نگران حکومت…

2 hours ago