کپل شرما شو کی ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں ؟ سن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ ) معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کے شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے معاوضے سے متعلق اہم انکشاف ہوا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال 30 مارچ سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر نشر ہونے والے ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ کی اب تک پانچ اقساط آچکی ہیں جن میں اب تک چند بالی ووڈ اسٹارز رنبیر کپور، نیتو کپور، امتیاز علی، دلجیت دوسانجھ، پرینیتی چوپڑا اور عامر خان بطورِ مہمان آچکے ہیں۔

اب کامیڈی شو کے معاوضے سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ کپل شرما نے شو کی 5 اقساط کے لیے 26 کروڑ روپے کی بھاری رقم بطورِ معاوضہ وصول کی ہے یعنی کپل شرما ایک قسط کے لیے 5 کروڑ روپے سے زائد کا معاوضہ لیتے ہیں۔ سنیل گروور فی قسط 25 لاکھ روپے معاوضہ وصول کر رہے ہیں جبکہ ارچنا پورن سنگھ، جو عام طور پر سامعین کے درمیان بیٹھتی ہیں وہ فی قسط 10 لاکھ روپے لے رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرشنا ابھیشیک، کیکو شاردا اور راجیو ٹھاکر کو بالترتیب 10 لاکھ، 7 لاکھ، اور 6 لاکھ روپے فی قسط معاوضہ مل رہا ہے۔واضح رہے کہ کامیڈین سنیل گروور نے 6 برس کے بعد دوبارہ سے کپل شرما کے کامیڈی شو میں واپسی کی ہے، یہ دیکھ کر اس شو کے مداح بھی کافی خوش ہوگئے ہیں۔سال 2018 میں آسٹریلیا سے واپسی پر ایک فلائٹ میں دونوں فنکاروں کا جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد سنیل ’دی کپل شرما شو‘ سے علیحدہ ہوگئے تھے۔

Recent Posts

مذاکرات کی شرط اگر استعفیٰ ہے تو پھر مذاکرات کس سے کرنے ہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کی شرط…

2 mins ago

ہنڈا نے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری دُگنی کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور کمپنی ہنڈا کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کو…

17 mins ago

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیب کی…

34 mins ago

چیئرمین نیب کی بیورو کے متاثرین سے ملاقاتیں، ماضی کے غلط اقدامات پر معذرت کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں انسدادِ بدعنوانی کے سب سے بڑے ادارے قومی احتساب بیورو (نیب)…

44 mins ago

لاہور میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد…

58 mins ago

امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس…

1 hour ago