سعودی عرب نے اس سال حاجیوں کیلئے اہم شرط عائد کردی

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے حج سے قبل زائرین کے لیے بڑی شرط عائد کر دی ہے، جبکہ ساتھ ہی ساتھ غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کے لیے خلاف بھی کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق حج زائرین کی آمد سے قبل سعودی عرب نے غیر قانونی طور پر حج کے لیے آنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا آغاز کرنے کا عندیہ دیا ہے۔غیر قانونی حج زائرین کی شناخت کے لیے سعودی عرب نے ایک نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت قانونی طور پر حج کرنے والوں کے پاس ایک کارڈ موجود ہوگا جسے وہ گلے میں بطور شناخت لیے گھومیں گے۔

سعودی وزیر حج کی جانب سے باقاعدہ طور پر نوسوک کارڈ لانچ کیا گیا ہے، جو کہ انڈونیشیا میں متعارف کرایا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق نوسوک کارڈ حج سے قبل پہلے انڈونیشین بیچ کو دیا گیا ہے۔ اس نوسوک کارڈ میں حج زائرین کا ڈیجیٹل ڈیٹا موجود ہے۔ اس کارڈ کے حوالے سے واضح کیا گیا ہے کہ اسے مکہ اور مدینہ میں حج زائرین لازمی ساتھ رکھیں۔

نوسوک کارڈ حج کے ویزا ملنے کی صورت میں متعلقہ حج کے آفسز سے حاصل کیا جا سکتا ہے، تاہم مقامی طور نوسوک کارڈ حج پرمٹ ملنے کی صورت میں جاری کیا جا سکتا ہے۔وزارت حج کی جانب سے کہنا تھا کہ نوسوک کارڈ دراصل آفیشل پرنٹڈ کارڈ ہے جس کا مقصد قانونی طور پر حج کرنے والوں کو واضح کرتا ہے۔ جبکہ اس کارڈ کا ڈیجیٹل ورژن ایپ نوسوک اور توکلانہ پر بھی موجود ہے۔

Recent Posts

شعیب ملک اور ثناجاوید ہنی مون کہاں منارہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ثناجاوید رواں سال…

1 min ago

مذاکرات کی شرط اگر استعفیٰ ہے تو پھر مذاکرات کس سے کرنے ہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کی شرط…

8 mins ago

ہنڈا نے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری دُگنی کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور کمپنی ہنڈا کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کو…

23 mins ago

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیب کی…

40 mins ago

چیئرمین نیب کی بیورو کے متاثرین سے ملاقاتیں، ماضی کے غلط اقدامات پر معذرت کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں انسدادِ بدعنوانی کے سب سے بڑے ادارے قومی احتساب بیورو (نیب)…

50 mins ago

لاہور میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد…

1 hour ago