وزیر اعظم اور تاجک صدر میں رابطہ ،افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں امن اور استحکام کی کوششوں کو مزید مربوط بنانے کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا

نیو نیوز کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے تاجک صدر امام علی رحمانوف کا دوشنبے کے حالیہ دورے پر مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے دوشنبے میں ہونے والی بات چیت کا ذکر کرتےہوئے دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کی کوششوں پر بات کی اور افغان عوام کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے افغانستان کو امداد فراہم کرنے میں عالمی برادری کے اہم کردار پرزور دیتے ہوئے افغانستان کے ساتھ اقتصادی رابطوں کی فوری اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

Recent Posts

پاسپورٹ پرنٹنگ کی نئی مشین کیلیے تاحال رقم جاری نہ ہوسکی، 8 لاکھ افراد پاسپورٹ ملنے کے منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ) ہزاروں لاکھوں لوگوں کو بروقت مشین ریڈ ایبل اورای پاسپورٹ جاری کرنے میں…

6 mins ago

مخصوص نشستوں کا معاملہ ،(ن) لیگی ارکان نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مخصوص نشستوں کے معاملے پر (ن) لیگی ارکان نے الیکشن کمیشن سے رجوع…

12 mins ago

اگر مجوزہ آئینی ترمیمی بل پاس ہوجا تا تو ملک میں مارشل لاء لگ جاتا،عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہاہے کہ کسی قسم کی سپرعدالت…

18 mins ago

پارلیمنٹ کی خودمختاری قائم رکھتے ہوئے مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں ، سپیکر قومی اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مخصوص نشستوں سے متعلق چیف الیکشن…

21 mins ago

پیپلز پارٹی چاہتی ہے جو بھی آئینی ترامیم ہوں سب سیاسی جماعتوں کیساتھ مل کر ہوں، شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئین…

41 mins ago

آئینی ترمیم کے صرف ذاتی مقاصد ہیں ملک کے لئے کچھ نہیں ہو رہا، فواد چوہدری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سیاسی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کے صرف…

42 mins ago