بھارتی میوزیکل ٹی وی شو کے دوران نیہا ککڑ اور گلوکار ابھیجیت کے درمیان ’لڑائی ‘ ہو گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میوزیکل ٹی وی شو کے دوران معروف گلوکار ابھیجیت اور نیہا ککڑ کے درمیان بحث شدت اختیار کر گئی اور لہجے میں تلخی بھی دیکھنے میں آئی۔

حال ہی میں ٹی وی شو سپر سٹار 3 کے سیٹ پر گلوکاروں کی شادی بیاہ کی تقریبات میں پرفارم کرنے سے متعلق موضوع زیر بحث تھا۔بحث کی شروعات امبانی خاندان کی شادی کی تقریب میں ریحانہ کی پرفامنس کو لے کر ہوئی۔

جس کے بعد دونوں گلوکاروں نے اپنا بیانیہ رکھنے کی کوشش کچھ اس انداز میں کی کہ یوں معلوم ہو رہا تھا کہ دونوں آپس میں لڑ رہے ہیں۔

پروگرام کے دوران نہا ککر کا کہنا تھا کہ اپ کے مداح اپ کو پسند کرتے ہیں اسی لیے وہ اپ کو تقاریب میں بلاتے ہیں تاہم اسی دوران نیہا ککر کی بات کو کاٹتے ہوئے گلوکار ابھی جیت کا کہنا تھا کہ میری باتوں کو اپنے اپنے اوپر مت لیجئے۔

ابھیجیت بھٹاچاریہ کا یہ کہنا تھا اور نہا ککر سے رہا نہ گیا اور وہ بھی بول پڑیں، نیہا ککڑ نے کہا کہ میں بچے کو تعلیم دے رہی ہوں اس حوالے سے آگاہی فراہم کر رہی ہوں تاہم اسی دوران ابھی جیت بھٹا جاریہ بھی نیہا کی بات کو کاٹتے رہے۔صورتحال اس وقت کشیدہ ہونے لگی جب ابھی جیت بھٹا چاریہ نے گلوکارہ کو مخاطب کر کے کہا کہ پہلے اپ میری بات سنیے جس پر گلوکارہ بھی بات سننے کے بجائے اس بات پر اصرار کرتی رہیں کہ پہلے آپ میری بات ختم ہونے دیں۔

ابھی جیت کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ روپے میں گانا اور تین کروڑ روپے کو ٹکرانے میں بہت فرق ہے جس پر نیہا ککر نے کہا کہ سر کام کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا ہے۔

گلوکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر اپ کو شادی میں بھی کھانے کا موقع ملے تو آپ گائیں کیونکہ کام کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا ہے ہر کسی کا کام، کام ہوتا ہے شادی میں گانا کوئی چھوٹا کام نہیں ہوتا ہے انسان کی ضرورتیں ہوتی ہیں ابھی میں سپر سٹار بن گئی ہوں تو میری ضرورتیں زیادہ ہیں مجھے لگثری کی عادت پڑ رہی ہے تو ویسی بات ہے۔

ایف بی آر ریفارمز کا ایجنڈا وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ،آئی ایم ایف محکموں کی گورننس درست کرنے کا کہہ رہا ہے: اعظم نذیرتارڑ
اگرچہ دونوں گلوکاروں کے درمیان گفتگو گرم گرم رہی تاہم اختتام پر یہ گرم گرمی برف کی طرح پگھل گئی۔

Recent Posts

بلوچستان میں 19مئی کے دوران بارش، 21مئی سے گرمی کی لہر کی پیشگوئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں آج سے 19مئی کے دوران بارش جبکہ 21مئی سے…

10 mins ago

سارے سسٹم خود تباہ کیے، بلوچستان کے لوگ ہی ذمہ دار ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ سارے سسٹم ہم نے خود تباہ کیے،…

14 mins ago

بغیر اجازت حج کرنیوالوں کو کتنا جرمانہ ہوگا ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نےبغیراجازت حج کرنے پر جرمانےشروع کرنے کا اعلان کیا ہے، بلا اجازت…

28 mins ago

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم کوئی وارم اپ میچ کیوں نہیں کھیلے گی؟ وجہ جانیے

دبئی(قدرت روزنامہ)آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے وارم اپ میچز کا…

34 mins ago

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونا شروع

لاہور(قدرت روزنامہ)برائلر مرغی کی قیمت میں ایک بار پھر سے اضافہ ہونا شروع ہو گیا…

47 mins ago

راولپنڈی سے مبینہ طور پر اغواء کی گئی بچیاں کراچی سے بازیاب

کراچی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کے علاقے غازی آباد سے مبینہ طور پر اغوا ءکی گئی 2 بچیاں…

1 hour ago