اسلام آباد ہائیکورٹ؛ پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کو اڈیالیہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس ارباب طاہر نے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر سماعت کی، وکیل درخواستگزار نے کہا کہ پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دیکر منتقل کرنے کی درخواستیں دی ہیں، عدالت نے کہاکہ گھر کو سب جیل قرار دیکر پرویز الٰہی کو ایک کمرے تک محدود رکھا جائے گا، کیا آپ تیار ہیں؟وکیل سردار عبدالرازق نے جواب دیا کہ جی ہاں ! ہم اس کیلئے تیار ہیں،نمائندہ پمز کا کہناتھا کہ پرویز الٰہی کو بہتر طبی سہولیات دی جارہی ہیں، وہ اڈیالہ جیل میں محفوظ ہیں،عدالت نے پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا .

. .

متعلقہ خبریں