لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں: مایا خان


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و میزبان مایا خان نے شادی کی منتظر لڑکیوں سے متعلق ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیاں شو روم میں رکھا کوئی سجاوٹ کا سامنا نہیں ہیں جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ و میزبان کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے پاکستان میں رائج رشتہ کلچر کے حوالے سے آواز بلند کی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پیغام میں انہوں نے شادی کی منتظر لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ سے بات کر رہی ہوں، جس کے گھر لوگ آئے چائے پی، کچھ سموسے کھائے، باتیں بنائیں اور کہا کہ ہمیں سوچنے کے لیے کچھ وقت چاہئے اور چلے گئے۔
انہوں نے کہا کہ آپ وہ، جس کے گھر لوگ آئے چائے پی، کچھ کھائے، اور کچھ دنوں کے بعد کہا کہ استخارہ ٹھیک نہیں آیا۔ آپ وہ، جو اس انتظار میں رہتی ہیں کہ آج بڑوں نے کہا ہے کہ آج پھر کوئی آنے والا ہے، آپ، جسے کہا جاتا ہے کہ دفتر سے جلدی گھر آنا، آج کوئی دیکھنے کے لیے آنے والا ہے، آپ جو یہ سوچ سوچ کے تھک گئی ہیں کہ کیا میں شوروم میں رکھا شو پیس ہوں۔
مایا خان کے مطابق لڑکیاں اپنی زندگی کے قیمتی سال، قیمتی راتیں، سُنہرے دن صرف اس فکر میں گزار دیتی ہیں کہ شاید اب جو لوگ دیکھنے کے لیے آئیں گے وہ رشتہ پکا کردیں گے، یا نپھر اب جو لوگ آئیں گے وہ کیا جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی تمام لڑکیوں کو صرف اتنا ہی کہوں گی کہ آپ شوروم میں رکھا کوئی سجاوٹ کا سامان نہیں ہیں جو کسی کی ہاں کی منتظر رہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ان کی بات سے متفق دکھائی دے رہی ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ استخارے کا بہانا وہی لوگ کرتے ہیں، جنہیں رشتہ نہیں کرنا ہوتا۔

Recent Posts

رؤف حسن ججوں کو ٹاؤٹ کہہ رہے ہیں وہاں سوموٹو نہیں لیا گیا ، سینیٹر فیصل واوڈا کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجھے 2…

7 mins ago

حنا الطاف سے علیحدگی کا پچھتاوا؟ آغاز علی نے رشتوں اور تعلقات کے معاملے پر اپنی غلطی تسلیم کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ)اداکار آغا علی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے رشتوں، تعلقات اور کاروبار…

1 hour ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم

لاہور (قدرت روزنامہ) تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف…

1 hour ago

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے بچوں کی بہترین نشوونما انتہائی ضروری ہے،وزیرِ اعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بچوں کی نشو ونما میں…

2 hours ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کیلئےمقرر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف ٹیریان…

2 hours ago

سندھ حکومت کانئے مالی سال میں مزید بسیں لانے کا فیصلہ

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر کے لئے نئے مالی سال میں…

2 hours ago