کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ کابینہ نے رینجرز کی کراچی میں تعیناتی کی مدت میں 180 دن کے اضافے کی منظور دے دی۔وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزراء ، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، وزیرِ اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری اور دیگر نے شرکت کی۔
ترجمان نے بتایا کہ رینجرز کی کراچی میں تعیناتی 13 جون 2024 تا 9 دسمبر 2024 تک ہے، رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت اختیارات حاصل رہیں گے۔کابینہ نے گزشتہ کابینہ اجلاس کے منٹس منظور کر لیے اور سپریو بند، خدا بخش واہ خیرپور ناتھن شاہ، رائس کینال ڈویژن میں مرمتی کام کی منظوری دے دی۔
سندھ کابینہ نے کراچی، حیدرآباد اور جامشورو ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کو گرانٹ اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) میں اوورسیز کمیٹی کی جگہ گورننگ باڈی بنانے کی منظوری دے دی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد میں 45371 اسکوائر یارڈ پلاٹ کو اسٹیمپ ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، بوہری کمیونٹی پلاٹ پر یونیورسٹی بنانا چاہتی ہے۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…
اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…