ذرائع نے بتایاکہ جرمن قوانین کے مطابق سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونے تک میت منتقل نہیں کی جا سکتی، پیر کو بلدیاتی دفاتر کھلنے کے بعد سرٹیفکیٹ کا اجرا ہوسکے گا . ذرائع نے بتایاکہ عمر شریف کی میت پاکستان لانے کیلئے کمرشل پروازیاپھر ایمبولنس استعمال ہوگی . . .
کراچی(قدرت روزنامہ)جرمنی میں نیورمبرگ ساتھ اسپتال نے عمر شریف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیاہےلیکن میت کو ابھی روانہ نہیں کیا جا سکتا ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا کے بعد نیورمبرگ بلدیہ کی طرف سے بھی سرٹیفکیٹ جاری کیا جانا ہے جو اب پیر کو جاری ہو سکتا ہے .
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق اداکار عمر شریف کی میت کی پاکستان روانگی کے لیے کلیئرنس پیر کو ملے گی،ہسپتال کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا کے بعد نیورمبرگ بلدیہ نے سرٹیفکیٹ جاری کرنا ہے، ہفتہ اور اتوار کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے سرٹیفکیٹ جاری نہیں ہو سکتا .
متعلقہ خبریں