گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان


لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کیے جانے کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کا بھی مطالبہ کیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت بڑا بحران پنجاب سمیت ملک بھر میں ہے، حکومت کے کہنے پر کاشتکاروں نے گندم کاشت کی اور کٹائی کا وقت آیا تو ان کی محنت ضائع ہونے کا اندیشہ ہے، کیونکہ حکومت گندم نہیں خرید رہی، زراعت کا یہ حال ہے تو ملک کا کیا حال ہوگا، صنعتیں بند ہو رہی ہیں، شدید بحران پیدا ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری زراعت کے شعبے پر شب خون مارا جارہا ہے، امدادی قیمت 3900 روپے بہت کم ہے، جماعت اسلامی خاموش نہیں رہے گی، دیگر سیاسی جماعتیں کسانوں کا ساتھ نہیں دے رہیں تو ہم کسانوں کا ساتھ دینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق اور نگران وزیر نے امپورٹ کی اجازت دی اور ہفتے بھر میں جہاز لگ گیا، اگر گندم موجود تھی تو کیوں بیرون ملک سے گندم امپورٹ کی گئی، آئی ایم ایف کی منتیں کرکے پیسے لیے اور بلا ضرورت گندم منگوالی، امپورٹرز نے ہزار روپے من کمائے ، اس میں ملوث تمام افراد کو بے نقاب ہونا چاہیے۔
نگراں دور حکومت میں گندم کی درآمد اور غیر ضروری خریداری کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ معاملے کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے ، سب کو اس انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہونا ہوگا، چیف جسٹس اس کیس کو بھی سامنے لائیں، اگر کوئی کسی چیف یا سینیٹر کے عہدے پر ہے اس کو معطل کرکے انکوائری کی جائے، پاکستان کو ایک ملین ڈالر نقصان پہنچانے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔
حافظ نعیم نے کہان کہ کیا تماشا ہے کہ وزیراعظم بیان دے کہ ہم گندم خریدیں گے، اور ان کی وزیراعلی بھتیجی کہے ہم گندم نہیں خریدیں گے، کسان احتجاج کریں تو ان کو گرفتار کرتے ہیں، یہ جعلی حکومت ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ہم پنجاب حکومت کو چار دن کا الٹی میٹم دے رہے ہیں، سرکاری قیمت پر گندم خریدی جائے، ورنہ ہم وزیراعلی ہاؤس کا گھیراؤ کریںگے، اگر احتجاج روکنے کی کوشش کی انکی حکومت گرانے کا آغاز جلد ہی ہوجائے گا۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

2 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

2 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

3 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

3 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

3 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

4 hours ago