ٹی 20ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ ’آؤٹ آف دِس ورلڈ‘ جاری

 

دبئی (قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ ’آؤٹ آف دِس ورلڈ‘ جاری کردیا .

مائیکل تنو مونٹانو کے تیار کردہ ترانے کو میوزک ویڈیو کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے جس میں آٹھ بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ، کرکٹ سٹار کرس گیل، علی خان، شیو نارائن چندر پال اور دیگر کیریبین شخصیات شامل ہیں .

اس ترانے کو گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکار شان پال اور سوکا سپر اسٹار کیس نے گایا ہے .

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آغاز 2 جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا، ٹورنامنٹ شروع ہونے میں صرف 30 دن باقی رہ گئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں