اسلام آباد میں آٹے کا تھیلا سستا ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں‌ بڑی کمی ہوگئی .

ہم نیوز کےمطابق 10 کلو آٹے کا تھیلا 270 روپے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 1200 آگئی ہے اس سے قبل 10 کلو کا تھیلا 1ہزار 4 سو 70 روپے میں فروخت ہو رہا تھا .

15 کلو آٹے کا تھیلا 600 روپے سستا ہو کر 1ہزار 650 روپے کا ہو گیا ہے 15 کلو تھیلا 2 ہزار 250 روپے میں فروخت کیا جارہا تھا . جبکہ 20 کلو آٹا 2880 سے کم ہو کر 2ہزار 250 روپے کا ہو گیا ہے، بیس کلو آٹے کا تھیلا 630 روپے سستا ہو ا ہے . گزشتہ روز 20 کلو آٹے کی قیمت میں مزید 200 روپے کمی ہوئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں