8 لاکھ سے زیادہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ التوا کا شکار، فنڈز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزرات خزانہ نے پاسپورٹ کا موجودہ بیک لاگ ختم کرنے کےلئے فنڈز جاری کردیے .
نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پرنٹنگ مشینز اور ای پاسپورٹ مشینزکی خریداری کے ٹینڈرز کا انٹرنیشنل اشتہار دے دیا گیا ہے جبکہ چھپائی میں استعمال ہونے والے لیمینیشن پیپرز کے ٹینڈرز کا بھی انٹرنیشنل اشتہار جاری ہے .

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ مشینری اورلیمینیشن پیپرکی خریداری مکمل ہوتے ہی بیک لاگ ختم ہوجائےگا، اس وقت 8 لاکھ سے زیادہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ التوا کا شکارہے . پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام کے مطابق یومیہ 20 سے 25 ہزار پاسپورٹس کی پرنٹنگ جاری ہے جبکہ روازنہ کی بنیاد پرپاسپورٹ اجرا کی 40 سے45 ہزار درخواستیں آرہی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں