’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے لیے کپل شرما اور سنیل گروور کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)6سال قبل آسٹریلیا میں کامیاب شوز کرنے کے بعد واپس بھارت آتے ہوئے کامیڈین کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان ہوائی جہاز میں جھگڑا ہوا دونوں کی راہیں جدا ہو گئیں . اس کے بعد پہلی بار دونوں نیٹ فلکس پر ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں اکٹھے ہوئے ہیں .

اس شو میں دونوں فنکاروں کے درمیان حائل فاصلے تو مٹ گئے تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق اس شو سے دونوں کی آمدنی میں فرق پہلے سے کئی گنا زیادہ ہو گیا ہے .
انڈیا ٹائمز کے مطابق دی گریٹ انڈین کپل شو سے کپل شرما ساتھی فنکار سنیل گروور سے 20گنا زیادہ معاوضہ لے رہے ہیں . حیران کن طور پر کپل شرما شو سے ایک قسط کے 5کروڑ بھارتی روپے (تقریباً ) وصول کر رہے ہیں جبکہ سنیل گروور کا ایک قسط کا معاوضہ 25لاکھ روپے ہے .
رپورٹ کے مطابق 6سال قبل ’دی کپل شرما شو‘ چھوڑنے کے بعد سنیل گروور نے اپنے معاوضے میں 100فیصد تک اضافہ کر دیا تھا . وہ دی کپل شرما شو سے ایک قسط کے 7سے 8لاکھ روپے لے رہے تھے، تاہم کپل شرما سے لڑائی کے سبب شو چھوڑنے کے بعد انہوں نے فی قسط معاوضہ 13سے 14لاکھ روپے کر دیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں