بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی . نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق اداکارہ شروتی ہاسن اور ڈوڈل آرٹسٹ و مصور سنتانو ہزاریکا چار سال سے تعلق میں تھے اور خبریں آ رہی تھیں کہ دونوں جلد شادی کرنے جا رہے ہیں تاہم اچانک ان کے بریک اپ کی خبر نے ان کے مداحوں کو حیران کردیا .


شروتی اور سنتانو نے بریک اپ کے بعد ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ’ان فالو‘بھی کر دیا ہے . دونوں کی طرف سے ہی تعلق کے خاتمے پر خاموشی اختیار کی گئی ہے . بھارتی میڈیا نے جب اس حوالے سے شروتی سے رابطہ کیا تو انہوں اپنی نجی زندگی پر کوئی بھی بات کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے .
بھارتی میڈیا کے مطابق شروتی ہاسن کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سنتانو کی شادی میں عدم دلچسپی دونوں کے بریک اپ کی وجہ بنی . ذرائع نے بتایا کہ شروتی ہاسن اب شادی کرنا چاہتی تھیں تاہم سنتانو شادی پر تیار نہ تھے، جس پر دونوں نے تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا .

. .

متعلقہ خبریں