پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی آئی کی خریداری میں اظہار دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کے مطالبے پر پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا کہ 10 معروف کمپنیوں نے پی آئی اے کی نجکاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ تین مقامی ائیرلائن بھی انٹرنیشنل کمپنیوں کے ساتھ کنسورشیم بنا کر نجکاری پروگرام میں حصہ لینا چاہ رہی ہیں، اظہار دلچسپی جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے پاس جدہ، مدینہ، چین، ہانگ کانگ کے روٹس ہیں جبکہ لندن، واشنگٹن اور ٹورنٹو کے بھی براہ راست فلائٹ روٹس ہیں۔
علیم خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو 830 ارب روپے کا نقصان پہچانے والوں کو نجکاری میں اپنا مفاد نظر نہیں آ رہا، پی آئی اے، اسٹیل ملز اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں معشیت پر بوجھ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ فرسٹ ویمن بینک اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن بھی بیچیں گے ساتھ ہی 6 سے 7 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کرنا چاہتے ہیں، اسٹریٹجک نوعیت کی صرف تین بجلی کمپنیاں سرکاری تحویل میں رکھیں گے۔
وفاقی وزیر نجکاری کا کہنا تھا کہ انہیں پورا اعتماد ہے کہ وہ بلاول بھٹو سے ملاقات کر کے انہیں اداروں کی نجکاری کیلئے قائل کر لیں گے۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

11 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

24 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

34 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

47 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

52 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

56 mins ago